• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائرہ وسیم کا بھارتی میڈیا پر طنز

بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی زائرہ وسیم نے بھارتی میڈیا پر طنز کے تیر برسا دیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی صحافی کی تائید کرتے ہوئے انہوں نےبھارتی میڈیا پر طنز کر ڈالا۔

بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی زائرہ وسیم


بھارتی صحافی کا اپنے میڈیا سے متعلق کہنا تھا کہ  اینکرز اور رپورٹرز ٹی وی چینلز پر اس وقت ’نان اسٹاپ‘ کووریج کا راگ الاپنا شروع کرتے ہیں کہ جب ان کے  پاس معلومات ختم ہوجائیں۔

کشمیر سے تعلق رکھنے سابقہ بالی ووڈ اسٹار زائرہ وسیم نے بھی بھارتی میڈیا پر طنز کے تیر چلا دیئے۔

زائرہ نے لکھا کہ ’دیکھئے یہ کتنا فِٹ ہے، کتنی دیر گھٹنے ٹیک کر بیٹھ سکتا ہے۔‘

اپنے حالیہ ٹوئٹ میں زائرہ نے قرآن شریف کی ایک آیت کا انگریزی ترجمہ شیئر کیا ہے جس میں اللہ سے ڈرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ زائرہ نے گزشتہ سال مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ زائرہ وسیم نے 2015 میں اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

تازہ ترین