• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتان: امیگریشن حکام نے ایرانی ٹرانسپورٹرز کو ایران جانے کی اجازت دے دی

تفتان: امیگریشن حکام نے ایرانی ٹرانسپورٹرز کو ایران جانے کی اجازت دے دی


پاکستانی امیگریشن حکام نے تفتان میں پھنسے ایرانی ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز کو ایران جانے کی اجازت دے دی۔

اس حوالے سے امیگریشن حکام کا کہنا تھا کہ ایرانی ٹرانسپورٹرز کو اپنی گاڑیاں بھی واپس لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز سے سرحد پر آمد و رفت بند ہونے کی وجہ سے 300 سے زائد ایرانی ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز گزشتہ 3 روز سے تفتان میں پھنسے ہوئے ہیں۔

امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ تفتان میں پاک ایران سرحد پر امیگریشن گیٹ دیگر آمد و رفت کے لیے بدستور بند ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران سے پاکستانیوں کو آنے کی اجازت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

قبل ازیں وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاءاللّٰہ لانگو نے پاک ایران سرحدی شہر تفتان کا دورہ کیا اور سرحد پر کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضیاء اللّٰہ لانگو کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ہاؤس میں 250 سے زائد زائرین موجود ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ایران میں مجموعی طور پر 6 ہزار سے زائد پاکستانی ہیں، اور ان کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

تازہ ترین