• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلہ دیش ایک اننگز،106رنز سے کامیاب

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ دیش نے واحد ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو اننگز اور 106 رنز کے بھاری فرق سے ہرادیا۔ یہ بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ میں دسمبر 2018 کے بعد پہلی فتح ہے اور یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا موقع ہے جب بنگلہ دیشی ٹیم اننگز سے فتحیاب ہوئی ہے۔ ڈھاکا میں میچ کے تیسرے روز بنگلہ دیش نے پہلی اننگز 560 رنز 6 آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی، مشفیق الرحیم ناقابل شکست 203، مومن الحق 137 نجم الحسن 71 اور لٹن داس 53 رنز کے ساتھ نمایاں تھے۔ نعیم حسن 5 اور تیجل الاسلام نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مشفیق الرحیم کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ منگل کو زمبابوے کی ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 9 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی لیکن بیٹسمین پھر ناکام ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان کریگ اروین 43 ، ماریوما نے 41 اور سکندر نے 37 رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔
تازہ ترین