• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالغنی مجید کی تمام ریفرنسز میں ضمانت منظور

اسلام آبادہائیکورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس کے مرکزی ملزم عبدالغنی مجیدکی تمام ریفرنسزمیں ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔

نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب کی عبدالغنی مجید کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عدالت نے 10 کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر عبدالغنی مجید کو رہا کرنےکا حکم دیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر اور علاج کے لیے عبدالغنی مجید کی ضمانت منظور کی ہے، انہیں مزید 5 ریفرنسز میں 10 کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ عبدالغنی مجیدکو صرف علاج کےلیے ضمانت پر رہاکررہے ہیں، میرٹ کا تعلق نہیں، اگرعبدالغنی مجیدعلاج کے علاوہ کہیں اور منتقل ہوا تو نیب ضمانت خارج کی درخواست دے۔

جیل حکام کی رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ عبدالغنی مجید کو جیل میں ہرممکن طبی سہولت دی، ان کے علاج کےلیے ٹیسٹ شوکت خانم اسپتال بھی بھیجے گئے۔

اس موقع پر وکیل عبدالغنی مجید نے عدالت کو بتایا کہ انہیں عبدالغنی مجید کا علاج آغا خان اسپتال سے کرانا ہے۔

تازہ ترین