• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریشنلائزیشن، اساتذہ تنظیمیں آج مذاکرات کیلئے طلب

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے اساتذہ ریشنلائزیشن کے حوالے سےمذاکرات کیلئے صوبہ بھر کی تمام اساتذہ تنظیموں کو 27فروری کو 3بجے طلب کر لیا۔ مذاکراتی میٹنگ میں محکمہ تعلیم کے اعلی افسران بھی شرکت کریں گے اور ریشنلائزیشن کے ایجنڈا پر بات چیت ہوگی۔ یہ میٹنگ سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن خاور کمال کی سر براہی میں ہوگی۔پنجاب ایس ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ضلعی صدر محمد شفیق بھلوالیہ نے کہا ہے کہ عمر رسیدہ مردوخواتین اساتذہ کو ریشنلائزیشن سے استثنیٰ دیا جائے ۔ ایک ٹیچر 30 طلباء کا فارمولا لاگو کیا جائے۔
تازہ ترین