• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میران شاہ بازار کے متاثرہ دکانداروں کا احتجاج پچیسویں روز بھی جاری رہا

پشاور (لیڈی رپورٹر)میران شاہ بازار شمالی وزیرستان کے متاثرہ دکانداروں نے پچیسویں روز بھی اپنا احتجاج صوبائی اسمبلی کی عمارت کے سامنے جاری رکھا،مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومتی بے حسی کے باوجود میران شاہ بازار کے تاجر صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گئے اور مطالبات منوانے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گئے،متاثرین میران شاہ بازار کے نمائندے ڈاکٹر عمران درپہ خیل نے میڈیا کو بتا یا کہ میران شاہ کے تاجر حکومت وقت کا ضمیر جھنجوڑنے کیلئے منفرد انداز میں اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بدقسمتی سے وزیرستان کا چہرہ سازش کے تحت مسخ کیا گیا اور وزیرستان کے لوگوں کو جارحیت پسند کے روپ میں پیش کیا گیا ،لیکن وزیر ستان کے شہری آج دنیا کے سامنے اپنا احتجاج اس انداز میں پیش کر کے مخالفین کے پروپیگنڈے کوغلط ثابت کر رہے ہیںکہ حکومتی وعدہ خلافیوں کے باوجود میران شاہ کے تاجر اپنا احتجاج ڈھول اور سر کے تھاپ پر جاری رکھے ہوئے ہیں اور امن کا پیغام دے رہے ہیں۔
تازہ ترین