• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں کورونا وائرس سے متعلق منفرد کیس سامنے آگیا، ایک ہی خاتون میں وائرس کی دوسری مرتبہ تصدیق کی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اوساکا کی خاتون میں پہلی دفعہ گزشتہ ماہ جنوری میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہیں یکم فروری کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیاگیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جاپان میں ایک ہی مریض میں دوبارہ سے وائرس سے متاثر ہونے کا یہ پہلا کیس ہے، جبکہ چین میں اس نوعیت کا کیس پہلے ہی سامنے آچکا ہے۔

تازہ ترین