آپ آف لائن ہیں
منگل13؍شعبان المعظم 1441ھ 7؍اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پاکستان میں خود کو محفوظ محسوس کیا، چیف ایگزیکٹو ایم سی سی

پاکستان میں خود کو محفوظ محسوس کیا، چیف ایگزیکٹو ایم سی سی


میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے چیف ایگزیکٹیو گائے لیوینڈر نے کہا ہے کہ پاکستان کے بارے میں لوگوں کی رائے حقیقت کے برعکس ہے، انہوں نے پاکستان میں خود کو محفوظ محسوس کیا، جبکہ کمار سنگاکارا کا کہنا ہے کہ ایم سی سی کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان جائیں گی۔

ایم سی سی کی ٹیم نے کمار سنگارا کارا کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا۔ کلب کے اعلیٰ عہدیداروں نے اپنے کالم میں دورہ پاکستان کی روداد لکھی ہے۔

چیف ایگزیکٹیو ایم سی سی گائے لیوینڈر نے لکھا کہ پاکستان کے عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا، پاکستان کے بارے میں لوگوں کی جو رائے ہے وہ حقیقت کے برخلاف ہے۔

انہوں نے دورے پاکستان میں خود کو محفوظ محسوس کیا اور مزید لکھا کہ وہاں کرکٹ کا جذبہ قابل ذکر ہے اور ان لوگوں میں انٹرنیشنل کرکٹ دیکھنے کی بہت خواہش ہے اور ایم سی سی بھی چاہتا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرے۔

انہوں نے دورہ پاکستان کے بارے میں مثبت رپورٹ دی ہے۔

ایم سی سی کے صدر کمار سنگاکارا کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان میں ایم سی سی کی قیادت کرنا اُن کے لیے اعزاز ہے، پاکستان کی مضبوط ٹیم ورلڈ کرکٹ کے لیے بہت ضروری ہے، امید ہے ایم سی سی کے دورے کے بعد ٹیمیں پاکستان جائیں گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید