• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، سرکاری ملازمین کے بیوی اور بچے بھی پوری پینشن کے حقدار قرار

لاہور (نمائندہ جنگ )لاہور ہائی کورٹ نے ملازمت کرنے والے سابق ملازمین ( مرحومین) کے اہل خانہ اور بچوں کو فل پنشن کا حق دار قرار دینے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا اور کہا ہے کہ دوران سروس یاریٹائرمنٹ کے بعداہلخانہ فل پنشن کے حق دار ہیں،حکومتی اداروں کو پنشن روکنے یا کٹوتی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ جسٹس عائشہ اے ملک اور مسٹر جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے13 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ دو رکنی بنچ نے سنگل بنچ کے 15فروری 2019کے فیصلے کو برقرار رکھا ۔سنگل بنچ نے پروفیسر ایس اے رشید کی بیوہ کنول رشید کو فل پنشن کا حق دار ٹھہرایا تھا یعنی اگر کوئی مرد یا خاتون دوران سروس یا ملازمت کے بعد ریٹائر ہو جائے تو اسکے اہل خانہ فل پنشن کے حق دار ہیں ،اگر اہل خانہ میں سے کوئی ملازمت بھی کرتا ہے تو بھی وہ قانون کے تحت پنشن کا حق دار ہے ،حکومت یا حکومتی اداروں کو پنشن روکنے یا کٹوتی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،دوران سروس وفات یا ریٹائرمنٹ کی صورت میں اسکی اہلیہ فل پنشن کی حق دار ہوگی ،خاتون ملازمہ دوران وفات یا ریٹائرمنٹ کے بعد اسکا شوہر فل پنشن کا حق دار ہو گا ،سابق ملازمت کرنے والے کی وفات کی صورت میں انکی بیوہ یا بچے،پنشن کے حق دار ہوں گے۔

تازہ ترین