پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے فرنچائز اونر جاوید آفریدی کے ہمراہ اسلام آباد میں لانگ ڈرائیو کی ۔
اس موقع پر کار ڈرائیو کرنے والے سابق ویسٹ انڈین کپتان اور پشاور زلمی کے قائد ڈئیرن سیمی کافی خوش دکھائی دیئے اور دل دل پاکستان جان جان پاکستان بھی گنگتاتے رہے۔
ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں پاکستان میں پی ایس ایل کا بھرپور لطف اٹھارہا ہوں، اسلام آباد کی خوبصورتی نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔