• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے 5 لاکھ شہری ہلاک ہو سکتے ہیں، برطانوی وزیرِ صحت

کوروناوائرس سےبچاؤ،احتیاطی تدابیر،برطانوی وزیراعظم آج اہم اعلان کرینگے


برطانوی وزیرِ صحت میٹ ہنکاک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی بدترین وبا کی صورت میں 5 لاکھ برطانوی شہری ہلاک ہو سکتے ہیں۔

ایک بیان میں برطانوی وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس وبا کی صورت اختیار کرنے پر شہر بند کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی اور سماجی نقصان اپنی جگہ، کوئی اقدام خارج از امکان نہیں۔

میٹ ہنکاک نے یہ بھی کہا کہ منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ امید ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں کامیاب رہیں گے۔

ادھر کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے لیے برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن آج اہم اعلان کریں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم بورس جانسن کی جانب سے عوام کو حالت جنگ کی طرح تیار رہنے کی ہدایات دینے کا امکان ہے۔

میڈیا کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم عوام کو بتائیں گے کہ کورونا وائرس سے ہر شخص کی زندگی متاثر ہو سکتی ہے۔

بورس جانسن کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کی صورت میں عوام کو ایک دوسرے سے ملنے سے گریز کرنے اور گھر سے کام کرنے کا بھی کہا جا سکتا ہے۔

برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن پہلے ہی اعتراف کر چکے ہیں کہ کورونا وائرس برطانیہ کے مزید علاقوں میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے پیشِ نظر برطانوی ایئرلائن نے ٹرانس ایٹلانٹک پروازوں میں کمی کر دی ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے امریکا اور یورپ میں ایوی ایشن انڈسٹری متاثر ہونے لگی ہے اور مسافروں کی تعداد میں کمی آ گئی ہے۔

برطانوی ائیر لائن نے امریکا کے لیے پروازوں میں کمی کر دی ہے، برطانوی ایئر لائن نے یورپ کے لیے بھی سیکڑوں پروازیں ختم کر دی ہیں ۔

تازہ ترین