• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف امن معاہدہ کافی نہیں، رویئے بھی درست کرنا ہوں گے، افغان صدر فراخدلی دکھائیں، شاہ محمود

افغان صدر فراخدلی دکھائیں، شاہ محمود


اسلام آباد (اے پی پی، جنگ نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صرف امن معاہدہ کافی نہیں،رویئےبھی درست کرنا ہونگے، افغان صدر فراخدلی دکھائیں،جنگ کوئی راستہ نہیں، افغان فریقین کو ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا کرنا ہو گی،یہ موقع گنوانا نہیں چاہیے ، امریکا طالبان معاہدے میں یہ درج ہے کہ قیدیوں کا تبادلہ ہو گا، صدر اشرف غنی معاہدے کی وضاحت امریکا سے مانگیں، دوحہ مذاکرات پہلا قدم تھا اب اگلا قدم انٹرا افغان مذاکرات ہیں، اگر ہٹ دھرمی سے کام لینا ہے تو بات آ گے نہیں بڑھ پائے گی۔ منگل کو افغان امن عمل کے حوالے سے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ جو موقع میسر آ یا ہے اسے گنوا نا نہیں چاہیے، افغان قیادت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سازگار ماحول پیدا کرے جس سے گفتگو آگے بڑھے، دوحہ میں جو ہوا وہ پہلا قدم تھا اب اگلا قدم انٹرا افغان مذاکرات ہیں، اس کی اعتماد سازی کےلئے دونوں فریقوں کو آگے بڑھنا چاہئے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر اشرف غنی ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے آگے بڑھیں اور طالبان بھی فراخدلی کا مظاہرہ کریں۔

تازہ ترین