• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے پر حکم امتناع ختم کرنیکی نیب کی استدعا مسترد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے پر عدالتی حکم امتناع ختم کرنے کی نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکم امتناع میں 18 مارچ تک توسیع کر دی ہے اور آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کر لئے ہیں۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس لبنی سلیم پرویز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تبسم اسحاق ڈار کی درخواست کی سماعت کی جس میں گلبرگ لاہور کی رہائش گاہ کی نیلامی کے عمل کو چیلنج کیا گیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا گلبرگ کا گھر اسحاق ڈار کی ملکیت ہے؟ تبسم اسحاق کے وکیل نے بتایا کہ گلبرگ لاہور کا گھر اسحاق ڈار نے ان کی موکلہ کو 14 فروری 1989 میں تحفہ میں دیا ، گھر کی ملکیت کا دعوی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
تازہ ترین