• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارون کا ’میلہ لوٹ لیا‘ پر ردعمل سامنے آگیا

پاکستان سُپر لیگ کے رواں سیزن کا آفیشل ترانہ بنانے والوں میں شامل ہارون راشد نے علی ظفر کے ترانے ’میلہ لوٹ لیا‘ پر اپنا ردعمل دے دیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ہارون نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پی ایس ایل ترانوں سے متعلق تنازعات پر بات کی ۔

ہارون راشد نے ویڈیو کے آغاز میں علی ظفر کو بہترین ترانہ بنانے پر مبارکباد دی اور بتایا کہ وہ ’میلہ لوٹ لیا‘ کے میوزک اور ویڈیو سے لطف اندوز ہوئے ۔

آفیشل ترانے ’تیار ہیں‘ اور علی ظفر کے ترانے ‘میلہ لوٹ لیا‘ پر کھڑے ہونے والے تنازعے کہ ’تیار ہیں‘ اچھا ہے، ’میلہ لوٹ لیا ، تیار ہیں سے زیادہ بہتر ہے۔‘ کے بارے میں کہا کہ یہ تمام باتیں مضحکہ خیز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’تیار ہیں‘ کے یوٹیوب پر 50 لاکھ سے زائد ویوز ہیں جبکہ علی ظفر کے ترانے نے بہت کم وقت میں 30 لاکھ ویوز کا ہندسہ پار کیا۔

ہارون کا کہنا تھا کہ ان تنازعات کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ پی ایس ایل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بنائے جانے والے تمام ترانے مجموعی طور پر پی ایس ایل جیسے بڑے ایونٹ کی جیت کا ثبوت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام ترانےنا صرف پاکستان بلکہ پاکستان میں پاپ میوزک کے دلدادہ لوگوں کی جیت ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ تمام ترانوں کا کھلے دل سے خیر مقدم کرنا چاہئے اور پی ایس ایل جیسے ایونٹس کی خوشیوں کو بھرپور انداز سے منانا چاہئے۔

تازہ ترین