• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھانوی کپور کو سالگرہ پر ماں کی یاد آگئی

بالی ووڈ کی پہلی خاتون سُپر اسٹار سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور اپنی سالگرہ کے موقع پر والدہ کو یاد کرنے لگیں۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، بالی ووڈ کی پہلی خاتون سُپر اسٹار سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے اپنی 23ویں سالگرہ کے موقع پر والدہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آج میری والدہ زندہ ہوتیں تو وہ میرے کمرے کو غباروں سے سجاتیں اور میرے اِس دن کو خاص بناتیں۔‘

جھانوی کپور نے کہا کہ ’میری والدہ مجھ سے بہت پیار کرتی تھیں اور ہر وقت مجھے اپنے لاڈ پیار کا احساس دلاتی تھیں اور اب میرے والد بھی میرے لیے اپنی محبت ہر دن محسوس کرواتے ہیں۔‘

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ’کچھ سال قبل میرے دوست مجھے ایک جگہ لے کر گئے تھے وہاں بہت سارے کیک تھے اور وہاں میرے ایک دوست نے میرے لیے ایک نظم پڑھی تھی جو مجھے بہت پسند آئی تھی۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’وہ پہلا موقع تھا کہ جب میں پہلی بار پورے دن کے لیے شہر سے باہر گئی تھی۔‘

دوسری جانب جھانوی کپور نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں جس کے کیپشن میں اُنہوں نے سری دیوی کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’کاش آپ یہاں ہوتیں۔‘

View this post on Instagram

Wish u were here

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor) on


بھارتی میڈیا کے مطابق جھانوی کپور نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’لوگ مجھ میں سر ی دیوی کو تلاش کرتے ہیں جبکہ اُن کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ میں سری دیوی سے ایک مختلف اداکارہ ہوں۔‘


اُنہوں نے کہا تھا کہ ’شاید میرا کام سامنے آنےکے بعد لوگوں کو سمجھ آجائے کہ سری دیوی کی اداکاری اور میری اداکاری میں بہت بڑا فرق ہے۔‘

تازہ ترین