• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہی نعرہ ،ایک ہی بات

ہوکے رہے گا عورت مارچ

ٹوٹیں گے سب لات ،منا ت

ہوکے رہے گا عورت مارچ

اُونچی ہو جتنی دستار

گر کے رہے گی آخر کار

پدر شہی کو دے گا مات

ہوکے رہے گا عورت مارچ

کالے ہیں کس کے کر توت ؟

بگڑا ہے کس کا اخلاق

دیکھی ہے اپنی اوقات ؟

ہوکے رہے گا عورت مارچ

گھٹیا باتیں ،گھٹیا سوچ

نیچ نہیں عورت ذات

ہوکے رہے گا عورت مارچ

کتنی اور دلیلیں دیں ؟

کیوں اتنی تاویلیں دیں ؟

سوباتوں کی ایک ہی بات

ہوکے رہے گا عورت مارچ

کچھ جانے، کچھ نامانوس

ہوں گے جلسے اور جلوس

لیڈ کریں گی مستورات

ہوکے رہے گا عورت مارچ

سہہ کر صدیوں کے صدمات

تیغ ہیں اب یہ نازک ہاتھ

ہوکے رہے گا عورت مارچ

تازہ ترین