• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زینب الرٹ بل سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور

زینب الرٹ بل سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور


اسلام آباد (نمائندہ جنگ‘ ایجنسیاں) سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی زینب الرٹ بل کثرت رائے سے منظور کر لیاجس کا اطلاق ملک بھر میں ہوگا‘سزائے موت شامل نہ کرنے پر جماعت اسلامی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے پر عمر قید کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کا ایک بار پھر مطالبہ کیاجبکہ خواجہ آصف کی ترمیم تاخیر سے موصول ہونے پر مستردکردی گئی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے زینب الرٹ‘ جوابی ردعمل اور بازیابی بل 2020ء کو منظوری کیلئے پیش کیا اور بتایا کہ سینیٹ نے زینب الرٹ بل کے آرٹیکل 70 کی شق 2میں ترمیم کی سفارش کی ہے‘ اب بل کا اطلاق صرف وفاقی دارالحکومت نہیں بلکہ پورے ملک میں ہوگا۔

تازہ ترین