وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ تعاون کریں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صوبہ بننے کے بعد اسمبلی فیصلہ کرے گی کہ مرکز کہاں ہو۔
انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین ارب روپے سیکریٹریٹ کے لیے درکار ہیں، وزیر خارجہ نے بتایا کہ آئینی ترامیم کو بل کی شکل میں پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: جنوبی پنجاب کے دارالحکومت کا فیصلہ نہیں ہوا، شاہ محمود
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے 11 اضلاع ہوں گے، اس خطے کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کر رہے ہیں۔