• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر ،فاروق عبداللہ رہا، محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ قید رہیں گے

مقبوضہ کشمیر ،فاروق عبداللہ رہا، محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ قید رہیں گے 


سرینگر(نیٹ نیوز)سابق وزیر اعلی ور نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا نفاذ ہٹاتے ہوئے اُنہیں رہا کر دیا گیا ہےجبکہ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ قید رہیں گے ۔دوسری جانب بھارت کشمیر کی شناخت مسخ کرنے کی کوشش کررہا ہے اور مقامات اور شاہراہوں کے نام تبدیل کیے جارہے ہیں،ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی ور نیشنل کانفرنس کے رہنما کو رہا کردیا گیا ،رہائی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔

تازہ ترین