• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں کورونا کے 13 نئے کیسز کی تصدیق


محکمہ صحت سندھ نے سکھر میں کورونا کے 13 نئے کیسز کی تصدیق کردی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ یہ تمام مریض ایران سے تفتان آئے اور وہاں سے سکھر پہنچے تھے اور تمام مریض پہلے ہی قرنطینہ میں رکھے گئے تھے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 34 ہوگئی جن میں سے 2 مریض صحتیاب ہو کر گھر جاچکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج سکھر سے آئے ہوئے 40 سیمپلز ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 13 مثبت آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے : وزیر اعلیٰ سندھ کا آئسولیشن سینٹرز کا دورہ

انہوں نے بتایا کہ سکھر میں 293 زائرین تفتان سے آئے ہیں، اب ہمیں بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے اور مزید ادویات اور اسٹاف سکھر بھیج رہا ہوں۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ گزشتہ رات بلوچستان سے کراچی آنے والے شہری کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد آج کراچی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین