• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان: پاک فوج کی بڑی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان: پاک فوج کی بڑی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 7دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران پاک فوج کے 4 جوان شہید اور ایک زخمی ہوا جبکہ 7 دہشت گرد مارے گئے۔

شمالی وزیر ستان آپریشن کے دوران شہید ہونے والوں میں لیفٹنٹ، لانس حوالدار اور دو سپاہی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے شہداء میں لاہور کے 26 سالہ لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان، لانس حوالدار قمر ندیم، لیہ کے 24 سالہ سپاہی محمد قاسم اور ناروال کے 23 سالہ سپاہی توصیف شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔

تازہ ترین