• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں رش کم کرنے کیلئے ٹرینوں کا چکلالہ ریلوے سٹیشن پر سٹاپ قائم

اسلام آباد ( نامہ نگار) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایات پر راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر رش کم کرنے کیلئے لاہور ،کراچی ،فیصل آباد ،ملتان ،پشاور اور کوئٹہ سے آنے اور جانے والی تمام ٹرینوں کا چکلالہ ریلوے سٹیشن پر سٹاپ قائم کر دیا گیا ۔ ریلوے سٹیشن پر تمام ملازمین کو ماسک اور گلوز فراہم کر دیئے گئے ۔ واشنگ لائن میں ٹرینوں کے بیرونی صفائی کے ساتھ ساتھ انٹیریئر کی مکمل صفائی ،واش رومز میں لیکوڈ سوپ کی دستیابی بقینی بنائی گئی ہے ،ریلوے ہسپتال میں اوپی ڈی میں رش کم کرنے کیلئے ویٹنگ ایریا گرین ایریا میں منتقل کر دیا گیا ۔ باری آنے پر 20,20 مریضوں کو متعلقہ شعبے کے ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لئے بھجوایا جاتا ہے۔ ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ ریلوے راولپنڈی ڈویژن سید منور شاہ نے چکلالہ اور راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر حفاظتی انتظامات کے جائزہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کرونا وائرس کے عدم پھیلاؤ ،حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے آئی آئی ایم سی ٹی ریلوے جنرل ہسپتال میں حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کے مطابق او پی ڈی کا ویٹنگ ایریا سامنے گرین ایریا میں ٹینٹ لگا کر بنایا گیا ہے۔ ریلوے ہسپتال کے تمام نمایاں مقامات پر حفاظتی انتظامات سے متعلق بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں جن پر کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر درج ہیں جبکہ ہسپتال کے تمام ملازمین کو ماسک ،کلوز فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایات پر راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر رش کم کرنے کے لئے چکلالہ ریلوے سٹیشن پر سٹاپ بنا دیا گیا ہے اور وہاں پر مسافروں کیلئے ہر ممکن سہولیات یقینی بنائی جارہی ہے ، ریلوے سٹیشنوں پر آنے مسافروں کی سکریننگ کی جارہی ہے ۔ انہوں نے راولپنڈی سے چلنے والی تمام ٹرینوں میں ڈس انفکیشن میٹریل کے ذریعے سپرے کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے کی واشنگ لائن ، سی ڈی ایل ورکشاپ سمیت تمام ورکشاپوں میں لیکوڈ سوپ ، ماسک اور کلوز فراہم کر دیئے گئے ہیں تا کہ ملازمین کو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جاسکے ۔
تازہ ترین