• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایچ او کا طبی عملے کی احتیاطی تدابیر مزید سخت کرنے پر غور

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے طبی عملے کے لئے احتیاطی تدابیر مزید سخت کرنے پر غور کر رہا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے یہ فیصلہ ایک تحقیق کے تناظر میں کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس ہوا میں زندہ رہ سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسان سے انسان سے رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے، چھینکنے یا کھانسی کے بعد جراثیم بے جان اشیاء پر رہ جاتے ہیں۔

طبی ماہر ڈاکٹر ماریہ وین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس زیادہ تر چھینکنے یا کھانسی کے ذریعے پھیلتا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ وہ افراد جو کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں وہ اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تازہ ترین