• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا وفاقی حکومت کو خط

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے مالی وسائل میں سے کٹوتی نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے وفاق کو خط لکھ دیا۔

مراد علی شاہ نے اپنے خط میں لکھا کہ وفاقی حکومت مالی وسائل سے ہر ماہ 3 ارب روپے قرضوں کی مد میں کٹوتی کرتی ہے، لہٰذا گزارش ہے کہ سندھ کی ماہانہ قرضے کی کٹوتی نہ کی جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے خط میں لکھا کہ کوروناوائرس کے باعث سندھ میں مالی وسائل کا بحران ہے جبکہ ہم کوروناوائرس کےباعث محدود وسائل کے باوجود انتظامات پر کھل کر خرچ کررہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال پرقابو پانے تک ماہانہ 3 ارب روپے نہ کاٹے جائیں۔

تازہ ترین