• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچاری آلو

اجزا: آلو آدھا کلو ،تیل ڈیپ فرائی کے لیے ،پیاز آدھا کپ ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ ،نمک حسب ِضرورت ،املی کو گودا آدھا کپ ،ہلدی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ ،لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ ،کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ ،کڑی پتہ دس عدد ،رائی دانہ ،آدھا چائے کا چمچہ ،ثابت لال مرچ آٹھ عدد ،زیرہ ایک چائے کاچمچہ ،کلونجی ایک چائے کاچمچہ ۔

ترکیب :ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں ۔پھر اس میں آلو فرائی کرکے پیپر پر نکال لیں اورتھوڑا سا تیل باقی رہنے دیں ۔اب کڑاہی میں پیاز کا پیسٹ ،ادرک لہسن کا پیسٹ ،نمک ،ہلدی ،لال مرچ،کٹی لال مرچ ،املی کا پیسٹ اور آلو شامل کرلیں ۔ساتھ میں پانی ڈال کر پانچ سے چھ منٹ تک پکنے دیں ۔ایک پین میں دو کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے لال مرچ ،رائی دانہ ،بھنا کٹا زیرہ ،کڑی پتہ اور اجوائن ڈال کر بگھار بنائیں ۔آلوؤں پر بگھار لگائیں اور گرم گرم سر و کریں۔

میٹھی ٹکیاں

اجزا:میدہ ایک کپ ،سوجی ایک کپ ،گھی آدھا کپ ،چینی آدھا کپ ،چھوٹی الائچی پسی ہوئی (چٹکی بھر )،کھوپرا ایک چوتھا ئی کپ (پسا ہوا )

ترکیب :سب اشیا ملا کر آٹے کی طر ح گوند ھ لیں، ہتھیلی کی مدد سے خوب اچھی طرح مسلیں، سخت پیڑا بنالیں اور بیل کر موٹی روٹی بنالیں اور بیل کر موٹی روٹی کی شکل دے دیں اور پھر کٹر کی مدد سے کسی بھی شکل کی چھوٹی ٹکیاں کاٹ لیں۔ ہلکی آنچ پر کم تیل میں ہلکی برائون تل لیں ۔اس کا آٹا آپ گوندھ کر فریج میں رکھ سکتی ہیں یہ ایک ہفتے تک خراب نہیں ہوتا۔

پوری

اجزا:آٹا ،میدہ حسب ضرورت

ترکیب:آٹا چھان کر خوب سخت گوندھ لیں جتنا زیادہ گوندھیں گے اتنی ہی اچھی پوری بنے گی۔ کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کریں جب اچھی طرح سے گرم ہوجائے تو میدےکے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں ۔پیڑے کر کے ایک طرف رکھتے جائیں اب آپ چکلے بیلنے پر جیسی چاہیں چھوٹی یا بڑی پوری بیل کر گھی میں ایک ایک کر کے ڈالتے جائیں، جب ایک طرف سے پھول جائے تو الٹ دیں ۔ہلکی گلابی بادامی رنگ آنے پر کڑاہی سے نکال لیں ۔بس مزیدار پوری تیار ہے۔

تازہ ترین