ورسٹائل اداکارہ کترینہ کیف نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی مصروفیات ڈھونڈ لی ہیں۔
بھارتی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں آئندہ 21 روز کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔
حکومتی اعلان کے بعد لوگوں نے خود کو گھروں میں بند کر لیا ہے، تاہم اس دوران بولی ووڈ شخصیات کی اپنی مصروفیات کی ویڈیوز سامنے آنے لگ گئیں۔
ایسے میں بولی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی جانب سے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ کیف Katrina Kaif اپنے گھر کی جھاڑو لگارہی ہیں۔
اس پیغام میں انہوں نے ساتھ میں لکھا کہ اکیس دن کے لاک ڈاؤن کے پہلے دن کی مصروفیات یہ ہیں۔