پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمراان خان سے کورونا سے متعلق پالیسیوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔
اسپیکر کے پارلیمانی سربراہی اجلاس کے دوران ویڈیو کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ غریب خاندانوں کے لیے ماہانہ امداد 15ہزار روپے ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا اقتصادی پیکیج کافی نہیں، جس میں ماہانہ 3 ہزار روپے دینے کی بات کی گئی ہے۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ سب کو مل کر مشکل فیصلے لینے چاہئیں، پوری سنجیدگی کے ساتھ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا پڑے گا، سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو لاک ڈاؤن کا فائدہ نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا مزید پھیلا تو اس پر قابو نہیں پایا جاسکے گا۔