آپ آف لائن ہیں
بدھ7؍ شعبان المعظم 1441ھ یکم اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

میر شکیل الرحمٰن نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی


میر شکیل الرحمٰن نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی


پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں ایڈیٹر انچیف جنگ اور جیو نیٹ ورک میر شکیل الرحمٰن نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی۔

دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے اُنہیں غیرقانونی طور پر گرفتار کیا اور گرفتاری کی وجوہات بھی غیرقانونی ہیں۔

درخواست میں میر شکیل الرحمٰن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اُن کی عمر 70 برس ہے، وہ مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ نیب نے اُنہیں گرفتار کرنے سے پہلے اپنے ایس او پیز کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی تفتیش میں اُن سے کچھ برآمد نہیں ہوا، ضمانت دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید