• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا کے علاج کی حلال ویکسین پر کام جاری

دنیا بھر میں کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے حکومتوں، ڈاکٹرز اور سائنسدانوں کی کوششیں اور اقدامات جاری ہیں۔ کئی ممالک میں عالمی وبا کے متاثرین کے علاج کے لئے ویکسین بھی تیار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں بھی اس حوالے سے کام جاری ہے، عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی مقامی بائیو فارماسوٹیکل کمپنی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کی ویکسین ایک سال میں تیار کرلی جائے گی۔

کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر حسنین کا کہنا ہے کہ ویکسین جدہ میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں بنائی جارہی ہے جو کہ تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔

ڈاکٹر حسنین کا کہنا ہے کہ امید ہے ویکسین ایک سال کے دوران مشرق وسطیٰ کی مارکیٹوں میں دستیاب ہوگی لیکن اس کا انحصار کئی عوامل پر ہے۔

تازہ ترین