• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھ ماہ کیلئے گاڑیوں کو ایم او ٹی سے استثنیٰ دے دیا گیا

سٹیفورڈ (مریم فیصل) کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے برطانیہ بھر میں پریکٹیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ کینسل کئے گئے تھے اب 6ماہ کے لئے وہیکل مینٹیننس کے بارے میں کئے جانے والا ٹیسٹ جسے ’ایم او ٹی‘ کہا جاتا ہے ، ہر قسم کی وہیکل کو اس سے استشنٰی دے دیا گیا ہے۔ یہ استشنٰی گاڑیوں کو چھ ماہ کے لئے دی گئی ہے۔ یہ اعلان ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کیاگیا ہے، وہ تمام وہیکل جن کی ایم او ٹی مارچ میں ختم ہونا تھی، ان کو یہ استشنٰی دی گئی ہے۔ اس سے وہیکل مالکان کو یہ سہولت حاصل ہو جائے گی تاکہ اس وبائی مرض کے مشکل وقت میں اپنا ضروری سفر جاری رکھ سکیں۔ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ان کی گاڑی، وین، موٹر سائیکل اس قابل ہے کہ وہ روڈ پر چلائی جا سکے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچ سکیں ۔اس سہولت سے ڈیلیوری کرنے والوں کو بھی فائدہ حاصل ہو گا۔ عام حالات میں وہیکل کو بارہ ماہ بعد یہ ٹیسٹ کروانا ہوتا ہے لیکن اس استشنٰی کے بعد وہیکلز کو مزید چھ ماہ مل جائیں گے۔
تازہ ترین