• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زبیر گیلانی کا استعفیٰ منظور،عاطف بخاری نئے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تعینات

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نےچیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیرگیلانی کااستعفیٰ منظورکرلیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کے استعفیٰ کی منظوری کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ زبیر گیلانی نے ذاتی وجوہات کے باعث استعفیٰ دیاہے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے وزیراعظم کے مشیر سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دیاہے۔ دریں اثناوفاقی حکومت نے عاطف آر بخاری کو چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تعینات کردیاہے۔عاطف آر بخاری کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔ نو ٹیفیکیشن کے مطا بق عاطف آر بخاری کی بطور چیئرمین بی او آئی تعیناتی کا اطلاق 20مارچ سےہوگا ،ان کاعہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا ۔وفاقی کابینہ نے عاطف بخاری کی تعیناتی کی منظوری 20مارچ کو دی تھی ۔ پی ٹی آئی دور میں سرمایہ کاری بورڈ کے یہ چوتھے چیئر مین ہیں ۔ ڈیڑھ سال میں سرمایہ کاری بورڈ کے تین چیئر مین مستعفی ہوچکے ہیں ۔زبیر گیلانی دو ہفتے قبل عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ اس سے قبل ہارون شریف اور نعیم زمیندار بھی استعفیٰ دے چکے ہیں ۔
تازہ ترین