• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ملک بھر میں 84ہزار منتخب بلدیاتی نمائندوں کو متحرک کرے،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پارلیمانی لیڈرز کی ویڈیو کانفرنس میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورت میں رضاکاروں کی ضرورت پر زور دینے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے سب سے پہلے قابل عمل تجویز پیش کی تھی کہ موجودگی حالات میں حکومت ایک آرڈیننس کے ذریعے ملک بھر میں موجود 84ہزار منتخب بلدیاتی نمائندوں کو متحرک کرے اور ان کے ذریعے شہروں، گلیوں، محلوں اور دیہاتوں میں موجود لوگوں تک معلومات اور امداد پہنچائے اور حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے۔
تازہ ترین