• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمان کو فوری رہا کیا جائے،پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب

ملتان (نمائندہ جنگ) مشکل حالات میں میڈیا کا رول قابل ستائش ہے۔ حکومت کو بھی چاہیے کہ میڈیا پر پابندیاں ختم کی جائیں اور ان حالات میں جذبہ خیر سگالی کے طور پر میر شکیل الرحمان کو فوری رہا کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر و سابق میڈیا ایڈوائزر وزیراعظم خواجہ رضوان عالم، جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ، سیکرٹری انفارمیشن جنوبی پنجاب نوابزادہ افتخار احمد خان، نائب صدر جنوبی پنجاب و ایم این اے مہر ارشاد سیال، کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین اور سیکرٹری تعلقات عامہ جنوبی پنجاب بابو نفیس انصاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی 19 ماہ کی نااہلیوں و نالائقیوں کی بدولت آج ہمیں یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے۔ پیپلزپارٹی حکومت وقت کو باور کر دینا چاہتی ہے کہ ہم غیر جمہوری ہر قدم کی مخالفت کریں گے اور کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین