• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، مریدکے:جنگ جیو کے ایڈیٹرانچیف کی گرفتاری کیخلاف احتجاج

فیصل آباد ، مرید کے(نمائندہ جنگ) فیصل آباد سے پیپلز پارٹی کے سٹی صدر رانا نعیم دستگیر نے کہا ہے کہ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری قانون اور انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے، گرفتاری میڈیا پر دباؤ ڈالنے کا حربہ ہے، انہیں فوری رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ماضی میں کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے ملک میں آزادی صحافت کو یقینی بنائیں،پیپلز پارٹی ہمیشہ آزادی صحافت کی حامی رہی ہے کیونکہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے میڈیا کی آزادی ضروری ہے ۔ ایڈیٹر انچیف کی گرفتاری کیخلاف سٹی پریس کلب مریدکے کے زیر اہتمام احتجاج کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اے حمید جہلمی، جنرل سیکرٹری رانا جعفر حسین ،چئیرمین بابر ہاشمی ،چئیرمین سپریم کونسل سرور بخاری اور دیگر صحافیوں قمر منیر، باقر علی اللہ رکھا ،عامل میاں، عمران الہٰی ودیگر نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے کیونکہ میر شکیل الرحمٰن نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے، حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے میر شکیل الرحمٰن جنگ جیو کو حق سچ بیان کرنے سے نہیں روک سکتی ،حکومت فی الفور میر شکیل الرحمٰن کو رہا کرے۔ اس موقع پر میر شکیل الرحمٰن زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے گئے اور مطالبہ کیا گیا جیو نیوز کے سلسلہ میں کیبل آپریٹرز کو حراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
تازہ ترین