• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹل سٹی پولیس نے سہ رکنی چور گروہ گرفتار کر لیا

پشاور(نیوز ڈیسک)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نواحی علاقوں میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے والے سہ رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ کی نوک پر گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مدعی عبد اللہ ولد صاحب زرین سکنہ ٹیلہ بند نے تھانہ ارمڑ پولیس کو رپورٹ کی کہ گڑھی گلا خان کی حدود نزد شوکت بھٹہ خشت میں تین افراد نے اسلحہ کی نوک پر اس سے موٹر کار چھین کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ایس پی صدر عبد السلام خالد نے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل سعید خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ارمڑ رفیق خان اور تفتیشی سٹاف پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر نے کا ٹاسک حوالہ کیا جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ملوث ملزمان سلمان ولد زر علی سکنہ ارمڑ بالا،رحیم اللہ ولد عبداللہ سکنہ پھندو اور فرمان ولد عمر گل سکنہ گنج کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مدعی عبداللہ سے اسلحہ کی نوک پر موٹر کار چھیننے کے ساتھ ساتھ مدعی زلوخان ولد یار محمد سکنہ ارمڑ بالا کے حجرے سے کھڑی ٹریکٹر چوری کرنے میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مسروقہ ایک عدد موٹرکار ، ایک عدد ٹریکٹر اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ دو عدد پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جس کے دوران ان سے اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین