• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ پوری دنیا میں اب تک 22 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسپین میں مزید 6 ہزار 6 سو افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، اسپین میں مجموعی مریضوں کی تعداد 56 ہزار ہوگئی ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 69 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ نیویارک میں 33 ہزار نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا وائرس کے41 ہزار مریض ہوگئے ہیں۔

ایران میں مزید 2300 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کو رونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

برطانیہ میں مزید 320 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور وہاں پر مجموعی تعداد 9 ہزار 800 سے زائد ہو گئی ہے۔

تازہ ترین