• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرگس انجم نے کے ایم ڈی سی کے پرنسپل کا چارج سنبھال لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر نرگس انجم نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج(کےایم ڈی سی) کے پرنسپل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ، میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ارشید شیخ چند د روز قبل ریٹائر ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ کے ایم ڈی سی میں اس وقت انتظامی بحران پیدا ہوگیا تھا جب دو پرنسپل مقرر کردیئے گئے تھے ایک ڈینٹل جبکہ دوسرا میڈیکل کالج کے لئے تھا مگر ساتھ ہی ایک نئی اسامی پیدا کرکے ریٹائرڈ پرنسپل سید محمود حیدر کو پرووسٹ مقرر کر کے سارے احتیارات انہیں دے دیئے گئے تھے جس پر معاملہ عدالت تک چلا گیا اور پرووسٹ کو کام سے روک دیا گیا۔

تازہ ترین