• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2سال قبل نشر ہوئے کورین ڈرامے میں کورونا کی پیش گوئی


سال 2018 میں کوریا کے ٹی وی چینل پر نشر کئے گئے ایک ڈرامے نے اس وقت سوشل میڈیا صارفین سمیت دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے ۔

2 سال قبل نشر کئے گئے کورین ڈرامہ ’مائی سیکریٹ ٹیرئیس‘ اس وقت تو اتنا مقبول نہیں ہوا لیکن بین الاقوامی ویڈیو اسٹریمنگ نیٹ فلکس پر اپلوڈ ہوتے ہی مذکورہ ڈرامے نے تہلکہ مچا دیا ہے کیونکہ ’مائی سیکریٹ ٹیرئیس‘ کی دسویں قسط میں کورونا وائرس کے بارے میں 90 فیصد درست پیش گوئی کی گئی ہے۔

دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کا شکار لوگ گھروں میں فارغ وقت میں بوریت ختم کرنے کرنے کے لیے نیٹ فلکس کا سہارا ہی لے رہے ہیں جس کی وجہ سے ’مائی سیکریٹ ٹیرئیس‘ دنیا کے بیشتر ممالک میں ٹاپ ریٹنگ پر موجود ہے کیونکہ زیادہ تر صارفین کی جانب سےاس ڈرامے کو فوقیت دی جارہی ہے۔

ڈرامے میں ایک خاتون مریض کا  کردار ایک ڈاکٹر کے پاس جا کر اپنی طبعیت کے مسائل سے آگاہ کرتی ہے۔

ڈاکٹر کورونا کی ممکنہ علامات بتاتے ہوئے کہتی ہے کہ اس میں زکام ہوتا ہے اور یہ پھپھڑوں پر حملہ کر کے انہیں بری طرح سے متاثر کرتا ہے، اس کا دورانیہ چودہ روز ہوتا ہے۔

نیٹ فلکس پر اس ڈرامے کے انگریزی سب ٹائیٹلز  سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں شیئر کئے جارہے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ وائرس کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جس سے متاثر ہونے والے 90 فیصد افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

اس ڈرامے نے اتنی مقبولیت حاصل کرلی ہے کہ مشہور و معروف شخصیات بھی اس پر اپنا رد عمل دے رہی ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھی اسے ایک چونکا دینے والا انکشاف قرار دیا۔

تازہ ترین