پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے روپے کی قدر میں ریکارڈ 3 فیصد کمی پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔
شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک معیشت سنبھالنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں، حکومتی پالیسی کی وجہ سے پہلے سے بحران میں آئے ہوئے غریب عوام پر معاشی بوجھ بڑھ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے بعد ہی دوبارہ سود کی شرح میں کمی اسٹیٹ بینک کی پالیسی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
شہبازشریف نے شرح سود کم سے کم 9 فیصد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی اس غلط پالیسی کے تباہ کن اثرات سے خبردار کیا تھا۔
شہبازشریف کا مزید کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے شرح سود میں 2 دفعہ کمی ثبوت ہے کہ جن ثمرات کا قوم سے وعدہ کیا گیا تھا، وہ برآمد نہیں ہوئے بلکہ الٹا تباہی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیئے: شہباز شریف نےلاک ڈاؤن میں اشیاء فراہمی کا پلان بتادیا
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ثابت ہوا کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے کی گئی دونوں مرتبہ کی کمی ناکافی تھی، سارہ درآمد میں کمی اور تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ سے تقریباًصفر ہے۔۔