• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی حکومت چین سے ایک ارب ماسک منگوائے گی

 پیرس(نمائندہ جنگ ) فرانس کی حکومت نے کورونا وائرس کے وبائی مرض کے خلاف لڑائی کے ایک حصے کے طور پر چین سے مجموعی طور پر ایک ارب ماسک منگوانے کا حکم دیا ہے جس میں 74 ملین ایف ایف پی 2 ماسک شامل ہیں۔ یہ بات ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ نے میڈیا کو بتائی ہے ۔انہوں کہا اس وبا کے خاتمہ یا روک تھام کےلئے ابھی تک کو حتمی صورت سامنے نہیں آ سکی ہے جس کی بنیاد پر وسیع تر انتظامات کرنا انتہائی ضروری ہیں۔اس سلسلے میں روسی انٹونوف ہوائی جہاز کے ذریعے ہر ہفتے چار پروازیں کی آئیں گی۔ ہر پرواز میں 18.3 ملین ماسک آئیں گے ، جس میں 74 ملین سے زیادہ ایف ایف پی 2 بھی شامل ہیں۔ یہ ماسک ابتدائی طور پر چین میں شینزین اور شنگھائی شہروں سے 48 گھنٹوں میں فرانسیسی سرزمین پر پہنچیں گے اور ان کو پبلک ہیلتھ فرانس کے گوداموں میں رکھا جائے گا ۔
تازہ ترین