• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشا پاشا قرنطینہ میں لال کبوتر دیکھنے پر مداحوں کی شکرگزار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قرنطینہ میں لال کبوتر دیکھنے پر اداکارہ منشا پاشا نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔اداکارہ منشا پاشا کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ان کے مداحوں نے انہیں میسج کرکے بتایا ہے کہ انہوں نے قرنطین میں فلم لال کبوتر دیکھی اور اس سے لطف اٹھایا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بطور اداکار عالمی وبائی مرض کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتی ہیں تاہم یہ جان کر مجھے تسلی ہوئی کہ کسی طرح سے میں اس میں حصہ ڈال رہی ہوں۔گزشتہ روز منشا پاشا کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ ’نازیہ حسن‘کے مشہور گانے پر ڈانس کرتی ہوئی ہاتھ دھو رہی ہیں۔یاد رہے کہ مارچ میں ریلیز ہونے والی فلم لال کبوتر کو شائقین کی جانب سے بےحد پزیرائی حاصل ہوئی تھی، اس کی پسندیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شائقین فلم کے نیٹ فلیکس پر دستیاب نہ ہونے پر مایوس تھے۔

تازہ ترین