• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، وزیراعظم کی کراچی میں مزید 2 لیباریٹریز قائم کرنیکی ہدایت

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کراچی میں کورونا وائرس کے لیے مزید 2 لیباریٹریز کے قیام کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹنگ لیباریٹریز ایس آئی یو ٹی اور جے پی ایم سی میں قائم کی جائیں گی، اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں گورنر سندھ نے سندھ میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور روک تھام کے انتظامات سے آگاہ کیا ہے۔

لیباٹریز کے حوالے سے گورنرسندھ عمران اسماعیل کا چیئرمین این ڈی ایم اے سے بھی رابطہ ہوا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے گورنر سندھ کو ٹیسٹنگ لیباریٹریز کے جلد قیام کی یقین دہانی کرائی ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کی وزیراعظم عمرا ن خان خود کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا ہے کہ مزید ٹیسٹنگ لیباریٹریز سے کورونا وائرس کی بروقت تشخیص اور روک تھام میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین