• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف شہروں میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن جاری

ملک بھر کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن جاری ہے، لاک ڈاؤن کے دوران ٹریفک معطل رہا، کاروباری، تجارتی اور صنعتی مراکز بند رہے۔

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا ساتواں روز ہے، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں لوگ گھروں میں محدود ہیں۔

حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، نوابشاہ، بدین، ٹھٹھہ، جیکب آباد اور گھوٹکی سمیت تمام شہروں میں سبزی، گوشت، دودھ دہی اور میڈیکل اسٹور شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پنجاب میں لاک ڈاؤن کے چھٹے روز ضروریات اشیاء کی دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں جبکہ کاروباری و تجارتی مراکز اور صنعتیں بند رہیں۔

خیبرپختونخوا میں چھٹے روز بھی پبلک ٹرانسپورٹ کی ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جانے پر پابندی عائد رہی۔

بلوچستان میں پاک افغان سرحد باب دوستی اور تفتان میں پاک ایران بارڈر بند ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چھٹے روز معمولات زندگی معطل رہی۔

تازہ ترین