• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافروں کی آمدورفت پر پابندی، مراد علی شاہ نے سندھ ، پنجاب سرحد سیل کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہ ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے بین الصوبائی مسافر ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد ہے۔

سندھ حکومت نے پنجاب حکومت کے ساتھ مشاورت سے مسافروں کی آمد ورفت کیلئے اپنی سرحدیں سیل کردی ہیں لہذا وہ انہیں پنجاب میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یومیہ اجرت والوں تک راشن یا کوئی اور مدد پہنچانے کا میکنزم بنانا چاہتے ہیں‘ اس کیلئے فلاحی تنظیموں کےساتھ ملکر کام کریں گے۔

یہ بات انہوں نے اتوارکو وزیراعلیٰ ہائوس میں کورونا ایمرجنسی فنڈ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے یو آر ایل (ویب ایڈریس) کے ساتھ سندھ ریلیف انیشیٹو ایپلی کیشن قائم کی ہے ان کی حکومت نے فلاحی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ کیا ہے اور انہیں مذکورہ بالا ویب ایڈریس کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے گا تاکہ ان کے ساتھ مل کر یومیہ اجرات والوں کو راشن ان کی دہلیز پر پہنچایا جاسکے۔

تازہ ترین