• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم اپریل سے ریل آپریشن بحال نہ کرنے کا اعلان

یکم اپریل سے ریل آپریشن بحال نہ کرنے کا اعلان


وزیراعظم عمران خان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے یکم اپریل سے پاکستان ریلوے کے بحال ہونے کی تردید کردی اور کہا کہ ملک ریل آپریشن فی الحال بند رہے گا۔

معاون صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور چیئرمین این ڈی ایم لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں معید یوسف نے کہا کہ اندرون ملک پروازیں ابھی بند ہیں اور فی الحال بند ہی رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 5 اپریل سے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کی اجازت نہیں دے رہے، سوشل میڈیا پر زیر گردش ایسی خبریں درست نہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ اس بارے میں جلد فیصلہ کریں گے، بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن بتدریج بحال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ ایک ساتھ تمام ایئرپورٹس نہیں کھولے جائیں گے بلکہ آپریشن آہستہ آہستہ بحال کیا جائے گا۔

معید یوسف نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے کسی ایئرپورٹ پر پاکستانی مسافر پھنسے ہوئے نہیں ہیں، تھائی لینڈ سے تمام مسافر واپس آچکے ہیں، یہ تمام مسافر کلیئر ہیں۔

تازہ ترین