• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے لوگ خوف کا شکار ہورہے ہیں، ماہر نفسیات

ماہر نفسیات ڈاکٹر اقبال آفریدی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لوگ خوف کا شکار ہورہے ہیں۔ 

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اقبال آفریدی نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے لوگ نفسیاتی طور پر خوف کا شکار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سماجی، معاشی اور روزگار کی پریشانیاں بڑھنے لگی ہیں۔

ماہر نفسیات نے تجویز دی کہ لوگ چہل قدمی کریں جس کی وجہ سے  کیلوریز کم ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھانا کم کھائیں تاکہ جلد ہضم ہوں، وقت پر سوئیں اور ورزش کریں۔

ڈاکٹر اقبال آفریدی کا کہنا تھا کہ گھر کے کام کاج میں خود کو مصروف کریں اور سبزیاں، پھل اور وٹامن ڈی والی اشیاء کھائیں۔

تازہ ترین