• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرتصدیق شدہ کٹس کی بھرمارہوگئی ہے، فوادچوہدری


وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وبائی بیماری کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے اب غیرتصدیق شدہ کٹس کی بھرمار ہوگئی ہے۔

فوادچوہدری نے جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘  میں گفتگو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ درآمدشدہ کٹس میں تمام خصوصیات موجود نہیں، مریض کوصحت مند ظاہر کیا جائے تو یہ تشویشناک ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ ابھی تک کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے صرف چین کی کٹس آرہی تھیں اور اب غیرتصدیق شدہ کٹس اضافی تعداد میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا درست ہونا بھی ضروری ہے، ہمارےاپنے کٹس آجائیں تو یہ غیریقینی صورتحال ختم ہوجائےگی۔

تازہ ترین