پاکستان مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ فردوس باجی کی توجہ شہباز شریف کی بجائے پاکستان کے عوام پر ہونی چاہیے۔
رانا ثناء اللّٰہ وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کر رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ فردوس باجی کی توجہ شہباز شریف کی بجائے ڈاکٹرز کے لیے حفاظتی کٹس پر ہونی چاہیے، حکومتی ترجمان کی توجہ کورونا سے بچاؤ کے لیے آگاہی کی حکمتِ پر ہونی چاہیے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ حکومتی ترجمان کی توجہ کا مرکز شہباز شریف نہیں ہونے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیئے: رانا ثناء اللّٰہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
صدر مسلم لیگ نون نے یہ بھی کہا کہ حکومتی ترجمان کی توجہ بے روزگار عوام کے لیے معاشی ریلیف پر ہونا چاہیے۔