• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے نمٹنے کے لیے جاپان، پاکستان کو 21 لاکھ ڈالر دیگا

جاپانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جاپان پاکستان کو 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر دے گا۔

سفارت خانہ جاپان کا کہنا ہے کہ جاپان پاکستان کو مالی اعانت میں سے 16لاکھ 20 ہزار  ڈالر  یونیسیف کےذریعے دےگا، جبکہ 5 لاکھ 40 ہزار ڈالر بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین کےذریعے فراہم کیے جائیں گے۔

سفارتخانہ جاپان کا کہنا ہےکہ یہ رقوم حکومت پاکستان کو کورونا وائرس متاثرین کے لئے دی جائیں گی۔

جاپانی سفارتخا نے کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان یہ رقم کوروناوائرس متاثرین کوٹریک کرنےاور علاج پر خرچ   کرے گی۔

تازہ ترین