آپ آف لائن ہیں
پیر2شوال المکرم1441ھ25؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

دوران ڈیوٹی شہید پولیس اہلکار کی خدمات کو خراج عقیدت

سکھر (بیورو رپورٹ) ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار غلام قادر میرانی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ گزشتہ روز شہید پولیس اہلکار غلام قادر میرانی کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ایس ایس پی عرفان علی سموں نے کہا کہ پولیس شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، شہید کے ورثاء کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائیگا، غلام قادر میرانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ ایس ایس پی نے شہید غلام قادر میرانی کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی مانگی۔ واضح رہے کہ پولیس اہلکار غلام قادر میرانی گزشتہ شب دوران ڈیوٹی روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

سندھ بھر سے سے مزید